اتوار,  01 مارچ 2026ء
دبئی،دوحا،مناما اوراربیل میں مزید دھماکے

دبئی(روشن پاکستان نیوز) دبئی،دوحا،مناما اوراربیل میں مزید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ،ابتدائی طور پر تازہ دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ، گزشتہ روز بھی مذکورہ شہروں میں دھماکے ہوئے تھے۔

عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی عراق میں حریر امریکی فوجی اڈے پر زوردار دھماکے ہوئے ، عراق میں مقدس مقامات پر سرخ لائٹیں روشن کر دی گئیں۔

دبئی سے کراچی آنے والی خاتون مسافر سے 6 کلو چاندی کے بسکٹ برآمد

عراقی مزاحمتی گروپوں نے اربیل میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دبئی میں مزید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں، قطری دارالحکومت دوحا میں بھی 11 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

بحرین کے دارالحکومت مناما میں شدید دھماکوں کی آوازیں آئیں۔

مزید خبریں