اسلام آبا(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر حنیف عباسی، مشیر اعلیٰ پنجاب علی ڈار اور ڈاکٹر ریاض جنجوعہ نے خادمِ اعلیٰ حضرت بری امام سرکار بابا کلو سرکار راجہ سرفراز اکرم سےبری امام ہاؤس میں اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات کا مقصد ملکی سیاسی و سماجی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کرنا تھا،شرکاء نے ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مؤثر بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی، اس موقع پر تعلیم، صحت، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت اور علاقائی ترقی کے حوالے سے بھی اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا،ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے خادمِ اعلیٰ بری امام سرکار ومانسر شریف راجہ سرفراز اکرم نے کہا کہ روحانی مراکز معاشرے میں امن، محبت اور رواداری کا پیغام دیتے ہیںہمیں چاہیے کہ سب مل کر سماجی استحکام اور بھائی چارے کو فروغ دیں، وفاقی وزیر ریلویزحنیف عباسی نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،ہم مذہبی اور سماجی رہنماؤں کے تعاون سے ان منصوبوں کو زیادہ مؤثر بنائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر علی ڈار نے کہا کہ علاقائی ترقی اور شہری سہولیات کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات اور سماجی رہنماؤں کی رہنمائی دونوں ضروری ہیں،ہم سب کو مل کر عملی اقدامات کرنے ہوں گے، اس موقع پرڈاکٹر ریاض جنجوعہ نے سماجی خدمت اور سیاسی قیادت کو یکجا کر کے نوجوان نسل کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیااور کہا مشترکہ کوششیں مثبت نتائج دیتی ہیں،ملاقات کے اختتام پر شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ بھی رابطے اور تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں سماجی ہم آہنگی اور ترقی کے منصوبے مؤثر طریقے سے نافذ کیے جا سکیں۔











