بدھ,  25 فروری 2026ء
سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے تولہ ہو گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ قیمت مزید بڑھ گئی۔

چھ دن میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 25 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

آج سونا 1300 روپے فی تولہ مہنگا ہوا جس کے بعد نئی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کے نرخ 1114 روپے بڑھنے سے نئی قیمت 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے ہو گئی ہے۔

سونا مزید مہنگا،فی تولہ نئی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 13ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 5185 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں چاندی کے نرخ بھی مزید 268 روپے بڑھ گئے ہیں جس کے بعد فی تولہ نرخ 9554 روپے ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں