اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا۔
حالیہ ہفتے مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بھی 4.26 فیصد سے بڑھ کر 5.19 فیصد ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 12 اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں۔
آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد کو رمضان میں دھمکی آمیز خط موصول
چکن 6.34 فیصد، ٹماٹر3.82 فیصد، لہسن 5.86، پیاز 3.83، مٹن 0.69 ، بیف میں 1.03 فیصد، پٹرول 1.93، ڈیزل 2.69، ایل پی جی 0.75 فیصد اور کیلے کی قیمت میں 16.05 فیصد اضافہ ہوا۔
انڈے 11.78فیصد، آلو 2.24، گڑ 0.16 ، چینی 0.96، دال مسور 1.47 ، دال چنا 0.58 فیصد، ویجیٹیبل گھی ، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.07 اور آٹے کی قیمتوں میں 2.02 فیصد کمی واقع ہوئی۔











