بدھ,  25 فروری 2026ء
موٹاپا اور پیٹ کا درد ختم کرنے کا آسان طریقہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) موٹاپا کسی کو بھی پسند نہیں اور اسمارٹ نظر آنا ہر ایک کی خواہش ہے اسی لیے لوگ جسمانی وزن کو کم کرنے کیلئے ہر طرح کے جتن کرتے نظر آتے ہیں۔

کچھ لوگ ڈائٹنگ کو اختیار کرتے ہیں تو کچھ ورزش اور مہنگی ادویات کا سہارا لیتے ہیں ان میں سے کچھ لوگ تو کسی حد تک کامیاب ہوجاتے ہیں اور کچھ لوگوں کو مستقل مزاجی پر عمل نہ کرتے ہوئے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حکیم سید عبد الباسط نجی ٹی وی میں ہیلتھ ٹپس بتاتے ہوئے موٹاپے کا شکار افراد کی مشکل آسان کردی، انہوں نے کہا کہ اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں یا آپ کے پیٹ میں درد ہے تو اس کے لئے بہترین چیز یہ ہے کہ سفید زیرا ایک چمچہ لے لیں، اس میں چار چکٹی اجوائن ڈال لیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں امداد کی رقم بڑھانے کا اعلان

اس کا جوشاندہ سا بنا کر اس میں تھوڑا سے لیموں ڈال کر استعمال کریں، اس سے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا، آپ کا وزن بھی کم ہوجائے گا اور آپ کے پیٹ میں جو درد ہے وہ بھی ٹھیک ہوجائے گا۔

مزید خبریں