جمعه,  20 فروری 2026ء
رمضان المبارک کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے نئے اوقات مقرر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے نئے اوقات جاری کر دیئے گئے۔

اعلان کے مطابق رمضان کے پہلے دو عشروں میں مردوں کے لیے زیارت کے دو اوقات رکھے گئے ہیں۔ پہلا وقت صبح 11 بج کر 20 منٹ سے رات 8 بجے تک جبکہ دوسرا وقت رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک ہو گا۔

دنیا کے کس ملک میں کتنے گھنٹے کا روزہ ہو گا؟ دلچسپ معلومات

خواتین کے لیے پہلے دو عشروں میں زیارت کا وقت رات 11 بجے سے 1 بج کر 40 منٹ تک اور صبح 6 بجے سے 11 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

تیسرے عشرے میں مردوں کیلیے تین اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ پہلا وقت صبح 11 بجکر 20 منٹ سے رات 8 بجے، دوسرا رات 11 سے 12 اور تیسرا وقت صبح 2 سے 5 بجے تک جبکہ خواتین کیلیے صبح 6 سے 11 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ اوقات کار رش کو منظم کرنے اور زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں