ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ 18 فروری کو ہوگا۔
سعودی عرب میں رمضان کا چاند دیکھنے کی تیاری شروع کی گئی جہاں چاند دیکھنے کیلئے حوطہ سدیر کے مقام پر بڑا اجلاس ہوا۔
سعودی شاہی دیوان کی جانب سے رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا۔
شاہی دیوان کے مطابق رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، مملکت میں پہلا روزہ 18 فروری کو ہوگا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات
سعودی میڈیا کے مطابق پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چاند دیکھا گیا۔ سعودی عرب میں 7 دیگر مقامات پر بھی چاند دیکھنے کےلیے اجلاس منعقد ہوئے۔
متحدہ عرب امارات
دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔
چاند کی رویت کا اعلان اماراتی رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں پہلا روزہ کل ہوگا۔
رمضان المبارک 2026: سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری
ابوظبی میں رمضان کے چاند کی رویت کیلئے اجلاس تاریخی قلعہ قصر الحصن میں ہوا تھا۔ اماراتی حکومت نے عوام سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
یو اے ای سے متعلق ماہرین فکلیات کا کہنا تھا کہ یہاں چاند کی رویت مشکل ہے۔
قطر
عرب میڈیا کے مطابق قطر میں یکم رمضان بدھ 18 فروری کو ہونے کا سرکاری اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔











