اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سونے کی نرخ میں آج 1.1 فیصد گر کر 4,988.04 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئے ہیں، اپریل کیلئے امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 5,006.60 ڈالر فی اونس پر طے ہوئے۔
کس ملک کے پاس کتنا سونا؟ پاکستان کا شمارکس صف میں ہوتا ہے؟
پاکستان میں آخری کاروباری دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 70 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 5042 ڈالر ہو گئی تھی۔
آج عالمی سطح پر فی اونس قیمت 5006 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں بڑی کمی کا امکان ہے۔











