اسلا آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پمز اور الشفاء انٹرنیشنل کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے جیل میں بانی پی ٹی آئی کامعائنہ کیا، ڈاکٹروں کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
طبی ٹیم نے سابق وزیراعظم عمران خان کے جاری علاج پر بھی مکمل اطمینان کا اظہار کیا،ماہرین امراضِ چشم نے اپوزیشن رہنماؤں اورذاتی معالجین کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ بریفنگ دی۔
ادھر سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق سخت سکیورٹی انتظامات میں میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں آنکھوں کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا ، طبی ٹیم جلد رپورٹ حکومت کے حوالے کرے گی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا جیل میں آنکھوں کا معائنہ مکمل
ذرائع کے مطابق مختلف اسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل ضروری طبی سامان کے ساتھ پہنچی تھی، طبی ماہرین میں ڈاکٹر رفاق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹرعارف بھی شامل تھے۔
اِسی طرح ٹیکنیشن بھی 5 رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ تھے، ڈاکٹروں نے تقریبا ایک گھنٹہ تک جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹروں کی ٹیم مختلف طبی آلات اور ادویات بھی ساتھ لے کر آئی۔











