راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)روڈن انکلیو کے کنٹری ہیڈ کے عہدے کا چارج سنبھالنے پر سردار یاسر محمود کو محمد اشتیاق کیانی (سی ای او اوصاف 360) اور محمد خالد (سی ای او پرواز مارکیٹنگ) نے مشترکہ طور پر خوبصورت پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے دلی مبارکباد دیاس موقع پر اوصاف 360 کے سی ای او محمد اشتیاق کیانی نے سردار یاسر محمود کے ساتھ اسپورٹس کے فروغ سے متعلق مختلف منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ نئے سال میں روڈن انکلیو کے پلیٹ فارم سے اسپورٹس کے متعدد بڑے ایونٹس منعقد کیے جائیں گے، جن کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانا اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے
محمد اشتیاق کیانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اسپورٹس کے جتنے بھی بڑے ایونٹس منعقد ہوئے ان میں محمد راشد (ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ) کا کردار نہایت اہم رہا جنہوں نے ہر موقع پر مکمل تعاون فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اگر روڈن انکلیو اسپورٹس کے بڑے ایونٹس کے انعقاد میں نمایاں مقام رکھتا ہے تو اس میں محمد راشد کی محنت اور کاوشیں شامل ہیںاس موقع پر کنٹری ہیڈ سردار یاسر محمود نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اسپورٹس کو اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ آگے بڑھائیں گے جیسا کہ ماضی میں کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روڈن انکلیو آنے والے وقت میں اسپورٹس کے بڑے ایونٹس کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کرے گاسردار یاسر محمود نے مزید کہا کہ روڈن انکلیو اپنے تمام ڈیلرز کو ساتھ لے کر شانہ بشانہ ترقی کے سفر کو آگے بڑھائے گا
انٹرنیشنل کوچ محمد اشتیاق کیانی نے بھی اس موقع پر کہا کہ وہ سردار یاسر محمود کو طویل عرصے سے جانتے ہیں اور وہ اسپورٹس کی دنیا میں پاکستان میں کئی بڑے اور کامیاب ایونٹس منعقد کروا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پوری امید ہے کہ روڈن انکلیو کے پلیٹ فارم سے بھی اسپورٹس کے حوالے سے مثالی اور تاریخی کام دیکھنے کو ملے گا۔











