منگل,  10 فروری 2026ء
بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بین الاقوامی سفر کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ، ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام اضلاع کے ہیلتھ افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بین الاقوامی سفر کے لیے IHR-2005 کے تحت مخصوص ممالک کے مسافروں کی ویکسینیشن لازمی ہو گی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ضلعی صحت افسران میننجائٹس ویکسین کی سہولیات یقینی بنائیں اور مسافروں کو دستی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کریں۔ سرٹیفکیٹ میں ویکسین کی کمپنی، بیچ نمبر اور ایکسپائری کی تاریخ درج کرنا لازمی ہوگا۔

ویکسین کا بندوبست مسافر کی ذاتی ذمہ داری ہو گی، جبکہ ای پی آئی پروگرام کے تحت نامزد مراکز پر ویکسین دستیاب ہو گی۔

مزید خبریں