هفته,  07 فروری 2026ء
اسلام آبادامام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں دھماکہ، راجہ سرفراز اکرم کی شدید مذمت

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے افسوسناک بم دھماکے پر درگاہ حضرت بری امام سرکار اور درگاہ حضرت کلو بابا سرکار کے خادم، راجہ سرفراز اکرم (خادم) نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں راجہ سرفراز اکرم نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ جانوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے اس بزدلانہ دہشت گردی کے واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شرپسند عناصر کسی بھی صورت قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ وہ اس المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے راجہ سرفراز اکرم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وطنِ عزیز پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو نیست و نابود فرمائےانہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے بھی دعا کی

مزید خبریں