اتوار,  01 فروری 2026ء
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں؟ پلان بی بھی سامنے آ گیا
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں؟ پلان بی بھی سامنے آ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں، فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج متوقع ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج شام وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہونے کی توقع ہے۔

چیئرمین پی سی بی کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد آج فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ اگر پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرتا تو پلان بی بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کو چار ٹیموں میں تقسیم کر کے لاہور میں ٹورنامنٹ کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا

اگر پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرتا ہے تو اس کے بعد آفیشل کٹ کی رونمائی تقریب ہو گی۔

مزید خبریں