اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے پر اتفاق ہوگیا، حمزہ شہباز پی پی 147 کی نشست چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کو شکست دی تھی۔
اس حلقے سے حمزہ شہباز 1 لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ 1 لاکھ 803 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔