اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں حکومت سازی کا فارمولا طے ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے مشاورت شروع ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے لیے شہباز شریف اور صدر کے لیے آصف علی زرداری کا نام فائنل کر لیا گیا ہے، اب سوال یہ ہے کہ نیا چیئرمین سینیٹ کون بنے گا؟ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس بارے میں مشاورت شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پسندیدہ ترین امیدوار ہیں۔
ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بننے کی صورت میں قومی اسمبلی کی نشست خالی کرنی پڑے گی۔
ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔
یاد رہے کہ این اے 148 ملتان 1 سے یوسف رضا گیلانی 67 ہزار 326 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، جب کہ آزاد امیدوار تیمور الطاف ملک نے 67 ہزار 33 ووٹ حاصل کیے ہیں۔