جمعرات,  03 جولائی 2025ء
لیورپول اور پرتگال کے فٹبالر ڈیاگو جوتا بھائی سمیت ٹریفک حادثے میں ہلاک

لزبن(روشن پاکستان نیوز) لیورپول اور پرتگال کے فٹبالر ڈیاگو جوتا بھائی سمیت ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

اسپینش میڈیا کے مطابق 28 سالہ فٹبالر کی گاڑی جمعرات کی صبح شمالی اسپین کے شہر زمورا میں حادثے کا شکار ہوئی۔ ڈیاگو جوتا کے بھائی آندرے سوا بھی حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ آندرے سوا پرتگال میں سیکنڈ ڈویژن لیگ کھیلتے تھے۔

ڈیاگو جوتا گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیتنے والی پرتگال کی ٹیم میں شامل تھے۔ جوتا نے اس سال لیور پول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیاگو جوتا نے گزشتہ ہفتے ہی اپنی پارٹنر روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی۔

مزید پڑھیں: فٹبال کی تاریخ کا بہترین اور مکمل کھلاڑی ہوں ، کرسٹیانو رونالڈو

مزید خبریں