اتوار,  29 جون 2025ء
روڈن انکلیو میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ منعقد، چاروں صوبوں کے نوجوانوں کی بھرپور شرکت

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) – روڈن انکلیو نے پاکستان کی کھیلوں کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل قائم کیا ہے۔ روڈن انکلیو کے ہیڈ آفس میں “جنگل میں منگل” کے عنوان سے ایک عظیم الشان اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے چاروں صوبوں سے 250 سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔

اس شاندار ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام اور پاکستان یوگا فیڈریشن کے صدر اور گرینڈ ماسٹر وسیم تھائی تھے۔ شاہد اسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں اسپانسرز کا کردار نہایت اہم ہے اور پاکستان اسپورٹس بورڈ روڈن انکلیو کے ساتھ ہر قدم پر کھڑا ہے۔

ایونٹ میں ڈاج بال اور یوگا کے مقابلے شامل تھے، جن میں پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کی ٹیم بھی شریک ہوئی، جس نے حال ہی میں کینیا میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ ایونٹ کی انتظامیہ اور اسپورٹس سرگرمیوں کی نگرانی روڈن انکلیو کے برانڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی نے کی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی محمد راشد (ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ، روڈن انکلیو) اور معروف روحانی شخصیت پیر سرکار جی تھے۔ پیر سرکار جی نے اس ایونٹ کو اسپورٹس کی دنیا میں ایک تہلکہ قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو صبر اور استقامت کا پیغام دیا۔

محمد راشد نے کہا کہ روڈن انکلیو ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا اور یہ صرف آغاز ہے، مستقبل میں مزید بڑے اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام اسپانسرز، خاص طور پر روبی واشنگ پاؤڈر کے چیئرمین داؤد، پاکستان ڈاج بال فیڈریشن کے صدر سلیم، اور دیگر فیڈریشنز کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: روڈن انکلیو کا شاندار ایونٹ، محمد راشد اور زاہد رفیق ایک ہی پلیٹ فارم پر – اتحاد و اعتماد کی نئی مثال قائم

محمد اشتیاق کیانی نے شاہد اسلام کی اسپورٹس کی ترقی میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی محنت نے کھیلوں کی جڑوں کو مضبوط کیا ہے۔ آخر میں تمام منتظمین اور کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہا گیا کہ انہوں نے نہ صرف ایک شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا بلکہ ملک میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں بھی ایک مثالی قدم اٹھایا۔

یہ تاریخی اسپورٹس ایونٹ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں کے لیے ایک نئی امید کا چراغ روشن کرتا ہے۔

مزید خبریں