اتوار,  29 جون 2025ء
فیڈرل بورڈ آف گورنرز کے انتخابات مکمل، اپسکا نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)فیڈرل بورڈ آف گورنرز کے انتخاب بھرپور گہما گہمی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے ۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے 3 سیٹوں میں سے 2 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی،اپسکا APPSCA کے مرکزی صدرِ ڈاکٹر ملک ابرار حسین ، راجہ محمد الیاس کیانی صدرِ صوبہ پنجاب، ساجد الیاس چوہدری جنرل سیکرٹری صوبہ پنجاب،عرفان مظفر کیانی صدرِ راولپنڈی ڈویژن ،محمد ابراہیم جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن،سردار گل زبیر سنیئر نائب صدر راولپنڈی ڈویژن،ملک حفیظ الرحمن صدر ضلع راولپنڈی ،صفدر ملک صدرِ ضلع چکوال و دیگر عہدیداران نے فیڈرل بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی ملک ،سیکرٹری و ریٹرننگ آفیسر ارشد محمود دیگر ٹیم کا شفاف انتخابات اور بہترین انتظامات پر مکمل اعتماد کیا اور شکریہ ادا کیا ،ملک ابرار نے کہا کہ اس الیکشن میں اپسکا کو واضح اکثریت حاصل رہی تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے شکر گزار ہیں ،خاص طور پر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے مرکزی صدرِ ڈاکٹر افضل بابر ،مقبول ڈار ، پرنسپل ویلفئیر فانڈیشن کے چیئرمین اسد کیانی اور واجد محمود ،پاکستان بھر سے دیگر تنظیموں خاص کر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن ،پرائیویٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک PEN, ملک بھر سے دیگر تنظیموں کے ساتھ اپسکا کی تمام صوبائی اور ضلعی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،تنظیموں کے اس اتحاد کی بدولت اتنی شاندار کامیابی حاصل ہوئی ،اپسکا کے تمام اتحادی تنظیموں کے عہدیداران ،ممبران کا شکریہ ادا کرتی ہے ،فیڈرل بورڈ کے نو منتخب ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

مزید خبریں