راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) شہید بینظیر بھٹو عوام کے دلوں میں کل بھی زندہ تھیں اور آج بھی زندہ ہیں بے نظیر بھٹو اپنے نام کی طرح بے نظیر تھیں وہ آخری سانس تک وفاق کی زنجیر بن کر پاکستا ن کے اتحاد ترقی خوشحالی کیلئے بر سر پیکار رہیں بینظیر بھٹو نے بہادری سے جمہوری مشن کو آگے بڑھایا آمریت کا بے خوف مقابلہ کیا جمہوریت کیلئے شہید بی بی کی جدوجہد اور اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری ایم پی اے نرگس فیض ملک بھٹو دی جھگی میں شہید بینیظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر آر سی اور راولپنڈی سٹی شعبہ خواتین کی انفارمیش سیکرٹری حافظہ رخسانہ بشیر ، ماسٹر بشیر کے صاحبزادے عقیل احمد سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ بعد ازاں شہید بی بی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ نرگس فیض ملک نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا اہم کردار ہے، آج جس میزائل ٹیکنالوجی کی مدد سے اللہ پاک نے پاکستان کو اپنے سے پانچ گنا بڑے ملک پر فتحیاب کیا ہے اسکی بنیاد بی بی شہید نے رکھی تھی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئیحافظہ رخسانہ بشیر نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو کی کامیاب سفارتکاری کاری پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،کامیاب سفارتکاری کے باعث پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دنیا نے پاکستان کا موقف مانا جبکہ بھارتی بیانئے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ملک میںجمہوریت کیلئے طویل جدوجہد ہے، اس ملک پر جب بھی کوئی کڑا وقت آیاپیپلز پارٹی نے ہی ان مشکلات سے نکالا،بی بی شہید نے اس ملک کی عام عورت کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ، بلاول بھٹو زرداری عوام کے دل کی آواز ہیں آنے ولا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم پاکستان ہوں گے۔
