موسیقی محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے، مریم نواز

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے۔

مریم نواز نے موسیقی کے عالمی دن کے اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے، پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فن اور موسیقی کیلئے آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے فنکاروں کی مالی معاونت جاری ہے، نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزارتِ اطلاعات و ثقافت الحمرا آرٹس کونسل کے تحت نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: آلائشیں اٹھانے کیساتھ سڑکوں کو دھویا اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جائے، مریم نواز

مزید خبریں