روس نے امریکہ کو ایران کیخلاف فوجی مداخلت سے باز رہنے کا انتباہ دے دیا

ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روس نے امریکہ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں میں مداخلت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کے خطرناک اقدامات کے نتائج نہ صرف قابو سے باہر بلکہ غیر متوقع بھی ہو سکتے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ موجودہ کشیدگی میں امریکہ کی مداخلت خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اس تنازع کے سیاسی و سفارتی حل کے لیے سرگرم ہے اور اولین ترجیح جنگ بندی، جھڑپوں کا خاتمہ اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی ہے۔

روسی حکومت کا مؤقف ہے کہ موجودہ حالات میں صبر، بردباری اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری ناگزیر ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عبدالقدیر خان — پاکستان کا محافظ، قوم کا ہیرو، تفصیلی رپورٹ

مزید خبریں