آئی سی سی ٹیسٹ میچز کو 4 روزہ کرنے پر آمادہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے 4 روزہ کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ میچ کو 4 ر وزہ کرنے کا مقصد چھوٹے ممالک کو زیادہ ٹیسٹ میچز دینا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 29-2027ء سائیکل میں ٹیسٹ میچ کو پانچ کی بجائے 4 روز کا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ میچ 4 ر وزہ کرنے کی تجویز ٹیسٹ کھیلنے والے چھوٹے ممالک کے لئے دی گئی ہے جبکہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ بدستور 5 روزہ ٹیسٹ میچ کھیل سکیں گے۔

یہ تجویز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے موقع پر آئی جس کی حمایت آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں: ون ڈے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف ، پوری اننگز میں 2 گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کار ختم

مزید خبریں