نسیم وکی نے آفتاب اقبال کے متعلق کیا کہہ دیا؟

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) معروف کامیڈین و اداکار نسیم وکی نے سینئر صحافی و اینکرپرسن آفتاب اقبال کی شخصیت سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب اقبال نہ صرف بہترین کام کرتے ہیں بلکہ ایک اچھے انسان بھی ہیں، تاہم ان کی شخصیت کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کو خود کو ماننے سے روکتے ہیں۔

نسیم وکی کا کہنا تھا کہ آفتاب اقبال اکثر یہ کہتے ہیں کہ “مجھے نہ مانو” اور “میرے پاس جو کچھ ہے اسے مت اپناؤ”، حالانکہ جب آپ دوسروں کو اپنانا شروع کریں گے تو لوگ بھی دل سے آپ کو اپنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آفتاب اقبال دل سے مانے جانے کے قابل انسان ہیں لیکن وہ خود اپنی اہمیت کم کرتے ہیں اور اپنی باتوں سے دوسروں کو خاموش کر دیتے ہیں۔ نسیم وکی کے ان خیالات نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کی ہے اور آفتاب اقبال کے مداحوں میں بحث کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: آفتاب اقبال جاہل ہے،سہیل احمد نے اینکر پر تنقید کے تیر برسادیئے

مزید خبریں