اسلام آباد: سابق ایم پی اے آمنہ خانم کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی سابق رکنِ پنجاب اسمبلی آمنہ خانم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے باوقار عہدے پر ترقی ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں آمنہ خانم نے کہا کہ یہ غیر معمولی اعزاز جنرل عاصم منیر کی انتھک محنت، تزویراتی ذہانت اور قوم کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) سمیت پورے ملک کو جنرل عاصم منیر پر فخر ہے۔ ان کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے جرات اور بہادری کی نئی مثالیں قائم کیں، جو ناقابلِ فراموش ہیں۔

آمنہ خانم نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں حالیہ پاکستان-بھارت جنگ میں تاریخی فتح حاصل کی گئی، جو نہ صرف مادرِ وطن کی خودمختاری کے دفاع کی علامت ہے بلکہ قومی وقار میں اضافے کا بھی باعث بنی۔ میدان جنگ میں ان کے جرات مندانہ فیصلوں اور دشمن کے خلاف پُرعزم ردِ عمل نے نہ صرف عوام کے دل جیت لیے بلکہ ان کا نام پاکستان کی فوجی تاریخ میں امر کر دیا۔

سابق ایم پی اے نے جنرل عاصم منیر کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں