اتوار,  08 جون 2025ء
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ، انڈیکس میں 300 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر گر گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس 366 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 18 ہزار 64 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 18 ہزار 430 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی اونس 3 ہزار 500 ڈالر پر پہنچ گئی

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید خبریں