هفته,  23 نومبر 2024ء
ایف آئی اے ان ایکشن، جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتارکر لیے گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلسازی میں ملوث ملزم کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم فیض علی سید سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل ہونے کا ڈرامہ کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم واٹس ایپ کے ذریعے مختلف سرکاری افسران کو فون کرکے دھمکیاں دیتاتھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ملک بھر میں جعلسازی کے تحت مقدمات درج ہیں۔

مزید خبریں