اتوار,  23 فروری 2025ء
روڈن کے جی ایم راشد کا پلیئرز کے حقوق کے لیے تاریخی اقدام

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) روڈن کے جنرل منیجر راشد نے سپورٹس کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل قائم کیا اور پلیئرز کو ان کے حقوق فراہم کرنے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا۔

محمد اشتیاق کیانی نے جب میراتھن کے پلیئرز سے بات کرتے ہوئے ان کی مشکلات کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا کہ ان کے جوتے پھٹے ہوئے ہیں اور انہیں کھیلنے میں بڑی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ پلیئرز نے کہا کہ ان کے حقوق کے بارے میں سوچا جائے اور جو بھی سپانسر ہو، ان سے درخواست کی جائے کہ وہ پلیئرز کی حالت زار کے بارے میں توجہ دیں۔

محمد اشتیاق کیانی نے اس معاملے کو روڈن کے جی ایم راشد تک پہنچایا اور ان سے بات کی، جس پر جی ایم راشد نے کہا، “انشاءاللہ ہم کچھ ایسا نیا کریں گے کہ بچے خوش ہو جائیں گے۔” اور پھر جب اس فیصلے کو عملی جامہ پہنایا گیا، تو یہ واقعی ایک خوشی کی بات بن گئی کہ روڈن انکلیو ادارے نے پہلی مرتبہ پاکستان میں پلیئرز کو ان کا حق دیا۔

محمد اشتیاق کیانی نے جی ایم راشد سے پوچھا کہ انہوں نے آخر کیا کیا؟ تو جی ایم راشد نے بتایا، “پلیئرز کے جوتے پھٹے ہوئے تھے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ ان کو ایک ایک پلاٹ دیا جائے تاکہ وہ اسے بیچ کر جوتوں کی دکان ہی بنا سکیں۔” یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور پلیئرز کے لیے ایک خوشی کی بات ہے کہ انہیں اس طرح کا تعاون ملا۔

محمد اشتیاق کیانی نے اس تاریخی اقدام پر روڈن اور جی ایم راشد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام بہت بڑے اونر کی بات ہے، جنہوں نے پلیئرز کے بارے میں سوچا اور ان کے لیے آسانیاں فراہم کیں۔

مزید پڑھیں: پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق

مزید خبریں