راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے استعفیٰ کےبعدپی ٹی آئی کاموقف سامنے آگیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نےکہاہےکہ کمشنر راولپنڈی کےالزامات کی فوری انکوائری کی جائے، فارم45 کےمطابق ہم نشستیں جیت رہے تھے، بعد میں فارم47 میں ہمارے امیدواروں کو ہروا دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ گرفتار
ترجمان پی ٹی آئی شعیب شاہین نےکہاہےکہ یہ تو صرف ایک کمشنر نے استعفیٰ دیا ہے ابھی اوروں کے بھی آنے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو اب مستعفی ہونا چاہئے۔ رہنماپی ٹی آئی سیمابیہ طاہرنےکہاہےکہ یہ ہمارے موقف کی تائید ہے ، کچھ لوگ ہیں جن کے ضمیر جاگ گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو اب استعفیٰ دینا چاہئے۔