لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی۔
پی ٹی آئی نے لاہور انتظامیہ کو 8 فروری کو جلسے کی اجازت مانگی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروائی گئی ہے۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی جانب سے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرائی گئی۔
مزید پڑھیں: پیکا ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیا جائے ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پرامن طریقے سے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے 8 فروری کو یام سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایت ہے۔