جمعرات,  30 جنوری 2025ء
صدر مملکت نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025کی توثیق کردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  صدر مملکت آصف زرداری نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025کی توثیق کردی۔

صدر مملکت نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی بھی منظوری دے دی،اس کے علاوہ صدر نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن ( ترمیمی) بل 2025 کی بھی توثیق کر دی۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر مملکت آصف زرداری نے صحافیوں کو اعتماد میں لینے تک متنازع پیکا ترمیمی بل پر دستخط روک دیئے ہیں۔

پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ذریعے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی رپورٹرز کے تحفظات صدر مملکت تک پہنچا دیئے۔

مزید پڑھیں: پیکا ایکٹ پر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو سیاسی جماعتوں کو دعوت دیں گے، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی پیکا ترمیمی بل پر فوری دستخط نہ کرنے کی  درخواست قبول کر لی۔

واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پیکا ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کیا تھا جس پر اپوزیشن رہنمائوں اور صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سینیٹ اجلاس سےواک آؤٹ کیا تھا۔

 

مزید خبریں