اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ قوم کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہے،پی ٹی آئی قیادت اور حکومت دونوں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے مخلص ہونا ضروری ہے،پی ٹی آئی اور حکومت کاہدف ایک ہی ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات :دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28جنوری کوبلانےکافیصلہ
ٹرمپ کارڈ کاانتظار کرنے والے پلے کارڈ لیکر پھرتے رہیں گے،قوم کو اب بھی کچھ سمجھ نہیں آرہی۔
18ویں سے 26ویں ترمیم تک پی ٹی آئی حکومت کیساتھ آن بورڈ رہی،تمام مشکلات صرف بانی پی ٹی آئی کے لیے ہیں۔