بدھ,  10  ستمبر 2025ء
کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا کسی سے نہیں ڈرتا

بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض ڈٹ گئے

جتنا مرضی ظلم کر لو گواہی نہیں دوں گا

پاکستان کے سب سے بڑے بلڈر ،بزنس ٹائیکون اور ہاؤسنگ سوسائٹی کو ایک نئی جدت دینے والے ملک ریاض نے کہا ہے کہ کل بھی جہاں کھڑا تھا وہیں کھڑا ہوں۔ کسی کے خلاف گواہی نہیں دوں گا۔ آج بھی میرا یہی فیصلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک نئی طرز کی ہاؤسنگ سوسائٹی دے کر دنیا بھر کے بڑے بڑے بلڈرز اور بین الاقوامی طرز کی رہائش گاہیں بنانے والے بزنس مینوں کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور پاکستانیوں کو ایک بہترین طرز زندگی ملا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ملک ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ قدم قدم پر مختلف رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سرکار اداروں میں رشوت دینی پڑتی ہے۔فائلیں روک لی جاتی ہیں۔ اس کے باوجود 40 سال تک اللہ کے فضل سے بحریہ ٹاؤن بنایا ہے عالمی سطح کی پہلی ہاؤسنگ سوسائٹی کا پاکستان میں آغاز ہوا اور اللہ نے سرخرو کیا ۔سالوں کی بلیک میلنگ ،جعلی مقدمے اور افسران کی لالچ کو میں نے کس طرح سہا یہ میں ہی جانتا ہوں۔ مگر صرف ایک گواہی کی وجہ سے میں بیرون ملک منتقل ہوا۔

ملک ریاض نے کہا ہے کہ میں کیسز اور مشکلات سے گھبرا کر کسی کے خلاف گواہی نہیں دوں گا ۔یہ راز میرے سینے میں ہی رہیں گے۔

واضح رہے کہ دبئی میں بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز کا آغاز ہو گیا ہے اور بین الاقوامی سطح کی سوسائٹی بحریہ ٹاؤن اور دبئی انتظامیہ کے تعاون سے بننا شروع ہو رہی ہے

مزید خبریں