جمعرات,  23 جنوری 2025ء
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مینز سے اہم ملاقاتیں

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی اس وقت راشنگٹن میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے مختلف کانگریس مینز سے ملاقاتیں کی ہیں۔ جو ولسن اور روببریسنہان سے ملاقات میں وزیر داخلہ نے علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وزیر داخلہ نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کانگریس مین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا انتہائی اہم سٹریٹجک پارنٹر ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لئے امن کی امید بنے ہیں، ان کے دور میں پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

مزید پڑھیں: محمد بن سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ ، تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق

ملاقاتوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی، علاوہ ازیں، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزید خبریں