کرم(روشن پاکستان نیوز) ضلع کرم امن معاہدے کی خلاف ورزی،نفرت انگیز تقاریر پر 3 عمائدین کے خلاف مقدمہ درج جب کہ دو گرفتار کر لیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی اور صوبائی حکومت کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائی جائیگی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاراچنار پریس کلب کے باہر دھرنا دیکر روڈ بند کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج ہیں۔ راستے ہر صورت کھول کر آمد و رفت جلد یقینی بنائی جائیگی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بگن میں ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود پر حملے میں ملوث 5 ملزمان میں 3 گرفتار کر لیے گئے۔ حملے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔
مزیدپڑھیں: امریکہ چاہے گا کہ ایسے حکمران آئیں جو پاکستان کو ڈی نیوکلیئرائز کریں، خواجہ آصف