جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
اسلام آباد میں ڈیلیوری رائیڈر پر مبینہ تشدد، 2 خواتین پولیس اہلکار معطل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں ڈیلیوری رائیڈر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے والی خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نے بلیو ایریا میں رائیڈر پر دو خواتین پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا اور تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی بنادی۔

مزید پڑھیں ؛ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے مین کانفرنس ہال کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد

آئی جی اسلام آباد کے مطابق قصور وار ثابت ہونے پر خواتین اہلکاروں کیخلاف مزید کارروائی ہوگی۔

خواتین پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والے ڈیلیوری رائیڈر کا کہنا ہے کہ خواتین اہلکاورں نے کچھ سامان منگوایا تھا، بلیو ایریا پہنچا تو میرے فون کی چارجنگ ختم ہوگئی، قریبی دکان سے فون چارج کرنے میں کچھ تاخیر ہوگئی، خواتین اہلکاروں نے سب کے سامنے تھپڑ مارے، عینک توڑ دی۔

مزید خبریں