منگل,  26 نومبر 2024ء
پی ٹی آئی کے بارے میں دو ٹوک فیصلے کا وقت آگیا، عرفان صدیقی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بارے میں واضح اور دوٹوک فیصلے کا وقت آپہنچا ہے،مزید تاخیر بہت مہنگی پڑے گی۔

سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا، قتل و غارت گری اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا گروہ “سیاسی جماعت” کہلانے کا حق رکھتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ 77 سالہ تاریخ میں کون سی سیاسی جماعت ہے جس نے صوبائی طاقت کے ذریعے وفاق پر لشکر کشی کی ہو؟۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ لاشیں اٹھاتی اور جنازے پڑھتی ریاست نے آئینی رد عمل دیا تو فسادی گروہ مظلومیت کی چادر اوڑھ کر” سیاسی حقوق” کا واویلا شروع کر دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بارے میں واضح اور دوٹوک فیصلے کا وقت آپہنچا ہے۔ مزید تاخیر بہت مہنگی پڑے گی آج کریں یا کل، فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا بد امنی، لاقانونیت، فتنہ و فساد، قتل و غارت گری اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا گروہ، “سیاسی جماعت” کہلانے کا حق رکھتا ہے؟

مزید پڑھیں: 24 نومبر احتجاج ، عمران خان ، بشریٰ بی بی اور عارف علوی سمیت درجنوں رہنمائوں کیخلاف مقدمات درج

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں کون سی سیاسی جماعت ہے جس نے صوبائی طاقت کے ذریعے وفاق پر لشکر کشی کی ہو، فائرنگ کی ہو، آنسو گیس پھینکی ہو، نصف درجن اہلکاروں کو قتل اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا ہو؟ پی ٹی آئی 9 مئی 2023 کے بعد ہر گز سیاسی جماعت نہیں رہی تھی لیکن اسے لمبی ڈھیل دی گئی۔

مزید خبریں