پیر,  25 نومبر 2024ء
یقین ہے غیرت مند پختون آخر تک میرا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، بشریٰ بی بی

پشاور(روشن پاکستان نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے غیرت مند پختون آخر تک میرا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے احتجاجی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سابق چیئرمین رہا نہیں ہوں گے مارچ ختم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی آخری سانس تک یہاں کھڑی رہوں گی۔ اور آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے۔ لیکن اگر آپ نے میرا ساتھ نہیں بھی دیا تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:24 نومبر احتجاج ، عمران خان ، بشریٰ بی بی اور عارف علوی سمیت درجنوں رہنمائوں کیخلاف مقدمات درج

بشری بی بی نے کہا کہ یہ صرف میری نہیں بلکہ اس ملک اور رہنما کی بات ہے۔ مجھے یقین ہے کہ غیرت مند پختون آخر تک میرا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور پشاور سے روانہ ہونے والے قافلے کی قیادت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں