پشاور(روشن پاکستان نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی ہے، مطالبات پورے نہیں ہوئے تو اسلام آباد میں بیٹھے رہیں گے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی قائدین کے اجلاس ہو رہے ہیں،بشریٰ بی بی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی ہے، بشریٰ بی بی نےصرف بانی کا پیغام پارٹی قائدین کو بتایا۔
مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ ہم نے جلسوں میں کوئی سرکاری مشینری استعمال نہیں کی۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس ٹو ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج