جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
آئینی ترمیم عدالتی نظام پر حملہ ، نواز شریف نے شعر پڑھ کر آزاد عدلیہ کی توہین کی ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پورے عدالتی نظام پر حملہ ہے، یہ پاکستانی آئین اور عدلیہ کے لیے سیاہ دن ہے۔

ایوان میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو محکوم بنایا جائے گا، انہوں نے اتنی تنقید مودی پر نہیں کی جتنی آج عدلیہ پر کی ہے۔

مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان اور شیخ رشید پر آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد ہونے کا امکان

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے شعر پڑھ کر آزاد عدلیہ کی توہین کی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ میمو گیٹ کمیشن کس نے بنایا تھا؟ ریزرو سیٹیں پوری ہونے تک ایوان ترمیم نہیں کر سکتا۔

مزید خبریں