پشاور (روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ایک اور اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کی، اجلاس رات گئے تک جاری رہا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلا س کے دوران وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی اور رہنماوں سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مجھے اکیلا چھوڑا گیا، پارٹی کی جانب سے مجھے ڈی چوک جانے کی ہدایت تھی، اس وقت صرف مجھے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماوں کو جلسے اور اس کے بعد کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور تمام پارٹی رہنماوں اور ورکرز کو ایک ساتھ چلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کرکے پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانڈ منظور