هفته,  23 نومبر 2024ء
ڈی چوک ہماری منزل ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور صوابی کیلئے روانہ

پشاور(روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پشاور سے صوابی کیلئے روانہ ہوگئے ۔

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے،ڈی چوک ہماری منزل ہے،علی امین گنڈاپور نے کہاکہ سب کو کہتا ہوں ڈی چوک پہنچیں،ہم آئین کے تحفظ کیلئے کوشش کرتے رہیں گے،ہم واپس نہیں آئیں گے، حقیقی آزادی کیلئے سب نے نکلنا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی، انہوں نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر راہداری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سپورٹرز کاشیر افضل مروت کے ساتھ بھرپوریکجہتی کااعلان

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے لاہور جلسے اور راولپنڈی احتجاج کے بعد درج 2 مقدمات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل عالم خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے راہداری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

مزید خبریں