اتوار,  22 دسمبر 2024ء
عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو چکا ، بیرسٹر سیف

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہو چکا ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ راولپنڈی احتجاج کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں ، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں راولپنڈی سے ٹکرائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے جا رہے ہیں، راج کماری مریم نواز پولیس گردی کی کوشش نہ کریں بصورت دیگر پورا پاکستان سڑکوں پر ہو گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی قید کو ایک سال مکمل، قید تنہائی میں کتنا وقت گزارا، تفصیلی رپورٹ

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی مقدمات اور فارم 47 کی جعلی حکومت کےخاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں