اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ پارٹی ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پارٹی پالیسی ہے۔
جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ رؤف حسن کو غلط فہمی ہوئی ہے، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 ستمبر جلسے کے بعد واضح کرچکا ہم کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔