اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات انشاء اللہ ہمیشہ قائم رہیں گے، وزیراعظم

لندن(روشن پاکستان نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کو ان کے 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عزت مآب شاہ سلمان بن عبد العزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب اکیسویں صدی کے عظیم ملک کی حیثیت سےابھرا ہے، سعودی عرب کا ویژن 2030 دنیا بھر کے لیے مثالی نمونہ ہے،آج کے دور میں سعودی عرب کاروبار، ٹیکنالوجی، معیشت اور دیگر شعبوں میں ترقی پزیر ممالک کی مثالی قیادت کر رہا ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دینی اور ثقافتی اقدار پر مبنی تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان اور سعودی عرب نے تمام مشکلات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، پاکستان کی معیشت کے حالیہ استحکام میں سعودی عرب کے تعاون کے لیے پوری قوم مشکور ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات انشاء اللہ ہمیشہ قائم رہیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ اقوام متحدہ کی مصروفیات کا شیڈول سامنے آگیا

مزید خبریں