هفته,  21  ستمبر 2024ء
پی ٹی آئی جلسے کا وقت ختم، پولیس نے جلسہ گاہ کا کنٹرول سنبھال لیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد پولیس نے جلسہ گاہ کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے اسٹیج خالی کرادیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کے مطابق جلسہ منتظمین جلسے کے اختتامی اوقات پرفوری عمل کریں، جلسہ ختم کرنے کا وقت 6 بجے تک تھا۔انہوں نے کہا کہ جلسہ ختم کرنے کے اوقات پر فوری عمل کیا جائے، این او سی کی خلاف ورزی پرقانون کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔

جلسے کا وقت ختم ہونے پر ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا اور لائٹس بھی بند ہوگئیں جس کے بعث جلسہ گاہ میں اندھیرا چھا گیا۔
پولیس نے مائیک اورلائٹس بندکرائیں۔ پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے اسٹیج خالی کروا کر کنٹرول سنبھال لیا جبکہ بیرسٹرگوہراسٹیج سے اترگئے۔لائٹس بند ہونے پر شرکا جلسہ گاہ سے واپس جانے لگے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی جلسہ انتظامیہ کے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔پی ٹی آئی کا جلسہ ختم ہوگیا لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نہ پہنچ سکے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News