هفته,  21  ستمبر 2024ء
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ، کالعدم قرار دیا جائے ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا ۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔

مزید پڑھیں: وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News