هفته,  21  ستمبر 2024ء
نوشہرو فیروز: ٹرین سے گر کر 1 ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز(روشن پاکستان نیوز) نوشہرو فیروز کے محراب پور اسٹیشن پر ٹرین سے گر کر بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریلوے پولیس کے مطابق جاں بحق تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

ہولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد پیروسن کے رہائشی تھے اور ٹرین پر سوار ہوتے ہوئے گرے۔

نوشہرو فیروز: ٹریلر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

دوسری جانب نوشہرو فیروز کے علاقے کنڈیارو کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور فرار ہو گیا ہے جبکہ ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ریلوے ٹریک پر سوئے شخص کیلیے ٹرین رُک گئی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News