جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
پی ٹی آئی کے ممکنہ لاہور جلسے کیلئے پولیس نے اپنا لائحہ عمل تیار کرلیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  میں 21 ستمبر کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ جلسے کے لیے پولیس نے اپنا لائحہ عمل تیار کرلیا، پولیس حکام نے تمام ایس ایچ اوز کو 9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لاہور جلسے سے قبل کریک ڈاؤن شروع ہوگیا، پولیس حکام نے تمام ایس ایچ اوز کو 9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے تمام ڈویڑنل ایس پیز کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے، ممکنہ جلسے کے لیے پولیس نے اپنا لائحہ عمل بھی تیار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق جلسہ کا مقام فائنل ہونے پر حتمی سیکیورٹی کا فیصلہ کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے پر سیکیورٹی ڈیوٹی لگائی جائے گی، ممکنہ جلسہ کے پنڈال کے داخلی دروازوں پر کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے داخلی دروازوں پر تعینات اہلکاروں کے پاس 9 مئی میں مطلوب ملزمان کی تصاویر اور ڈیٹا موجود ہو گا۔

مزید پڑھیں: لاہور پولیس کی کارروائی،انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا

مزید خبریں