اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن (پیجا) میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے متعدد صحافیوں نے شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر ساجد نقوی، تنویر جنجوعہ، صفدر شاہ، باسط علی، شعیب خان، حمزہ آیاز، اور دانیال نزاکت نے پیجا کے عہدیداروں کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔چیئرمین ناصر خان خٹک نے نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ “پیجا کی محنت اور لگن نے ثابت کیا ہے کہ یہ ایسوسی ایشن صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ شناخت اور کام کرنے کی لگن کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ ہم ہمیشہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔”صدر ساجد خان نے کہا کہ ایسوسی ایشن یا کسی عہدیدار کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے سے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ ہم حقائق اور سچائی کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور اپنے ساتھیوں کی مدد کرتے ہیں۔”
جنرل سیکرٹری راجہ طاہر محمود نے کہا کہ “ہم نئے شامل ہونے والوں کی شمولیت پر فخر محسوس کرتے ہیں اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔”
سینیئر صحافی محمد زاہد خان نے پیجا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “آپ کے عہدیداران مثالی کام کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے مزید صحافی آپ کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔”
نائب صدر ضمیر حسین ضمیر اور گورننگ باڈی کے ممبران نے بھی نئے صحافیوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والے صحافیوں نے پیجا کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔