راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،چھینا گیا موٹر سائیکل، نقدی 45 ہزار اور موبائل فون برآمد۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں بہادر اور سراج شامل ہیں، ملزمان سے چھینا گیا موٹر سائیکل، نقدی 45 ہزار اور موبائل فون برآمدہوا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔